عدالت عالیہ اسلام آباد کا تاریخی پس منظر


Islamabad High Court

اسلا م آباد سطح مرتفع پوٹھو ہار میں واقع ہے اور اگر تاریخی طور پر دیکھا جائے تو یہ خطہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے درمیان ملاپ میں گزر گاہ کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے۔ جب پاکستان کے دارالخلافہ کو کراچی سے منتقل کرنے کا فیصلہ ہوا تو 1960میں اس شہر کا قیام باقاعدہ عمل میں آیا۔ تاریخ کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ علاقہ ایشیا میں انسانی تہذیب و تمدن کے ابتدائی مقامات میں سے ایک ہے۔ کئی عظیم سپہ سالار وں جیسے سکندر اعظم ،چنگیز خان، تیمور اور احمد شاہ درانی نے برصغیر پر حملہ آورہونے کے لیئےاس راستہ کو استعمال کیا۔

1958میں ایک کمیشن تشکیل کیا گیا ، جس کا مقصد دارالخلافہ کے لیئےایک ایسے مناسب مقام کا انتخاب کرنا تھا جس میں دیگرخوبیوں کے ساتھ ماحولیاتی، فوجی انتظام وانصرام اور دفاعی ضروریات کو بالخصوص پیش نظر رکھا جائے۔ گہرے مطالعہ و تحقیق اور متذکرہ تمام اوصاف و ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے کمیشن نے دارلحکومت کے لیے شمال مشرقی راولپنڈی کے علاقہ کی سفارش کی ۔ نقشہ و تعمیراتی فن کی ماہر ایک یونانی فرم(Konstantino Apostolos Doxiadies)نے شہر کا ماسٹر پلان تیار کیا۔

Location